لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ساجد حسین نے کی۔ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔