• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری تبدیلی مذہب سے تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کی جائیگی، رمیش سنگھ اروڑہ

​لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، خصوصاً اقلیتی لڑکیوں کو جبری تبدیلی مذہب، اغوا اور جبری شادیوں سے بچانے کے لیے جلد موثر قانون سازی اور موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم کرے گی۔ ​ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہوٹل لاہور میں یورپی یونین، پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق (پی سی ایچ آر) اور سینٹر فار سوشل جسٹس (سی ایس جے) کے اشتراک سے منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ​رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اقلیتوں کو اپنے ’’سر کا تاج‘‘ سمجھتی ہیں اور موجودہ حکومت نے اقلیتی امور کے محکمے کو فعال بناتے ہوئے اقلیتوں کے لیے مختص بجٹ بڑھا کر14ارب روپے کر دیا ہے۔
لاہور سے مزید