لاہور (خبرنگار) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے کنٹریکٹ میں توسیع کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمینز کی 3 سالہ تعیناتی کے دوران 18 ماہ بعد کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔حکام کے مطابق کارکردگی جانچنے کیلئے خصوصی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر کئے جائیں گے، جن میں مقررہ اہداف کے حصول اور بورڈز کے انتظامی و تعلیمی امور میں بہتری کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اچھی کارکردگی پر کنٹریکٹ میں توسیع جبکہ ناقص کارکردگی کی صورت میں مستقبل کا فیصلہ رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔