لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بعض ڈگری پروگرامز کو تاحال متعلقہ اداروں سے منظوری نہ ملنے کے باوجود داخلہ فارم فروخت کیے جانے کا معاملہ سامنے آگیا، جس کے باعث ہزاروں طالبات کے مستقبل اور داخلوں کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بعض دیگر ڈگری پروگرامز کو تاحال مطلوبہ منظوری حاصل نہیں ہوسکی۔