دبئی(عبدالماجدبھٹی)لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹرزنے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹر ویو نشرکردیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔غیر میڈیا کے مطابق پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔جمعرات کو براڈکاسٹر نے لارڈز میں کھیل کے پہلے دن لنچ بریک کے دوران سابق وزیر اعظم اور کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کیا۔ اطلاعات کے مطابق، پی سی بی نے اس نشریات کے خلاف احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا۔یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے لیا تھا، جس میں عمران خان کے بیٹوں، سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔