• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ لیبر عروج پر،مستقبل کے معمار سکول جانے کی عمر میں محنت مزدوری پر مجبور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چائلڈ لیبر عروج پرمستقبل کے معمار سکول جانے کی عمر میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور،چائلڈ پروٹیکشن بل بے سود ،محکمہ لیبر کی چشم پوشی سمجھ سے بالاتر رپورٹ کے مطابق حکومتی عدم دلچسپی اورمعاشرتی ناہمواری کی وجہ سےصوبائی دارالحکومت میں آج بھی معصوم بچے تعلیم حاصل کرنے اور کھیل کود کی عمر میں گھروں گیراجوں دکانوں میں مزدوری کرتے نظرآتے ہیں جبکہ اکثر بچے شہر کے اہم و وی آئی پی شاہراہوں، بازاروں، مارکیٹوں،بس اسٹینڈز ،ریلوے اسٹیشن میں بھیک مانگتے ہیں رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر میں اس وقت مختلف کاروباری مراکز دکانوں گیراجوں گھروں میں بڑی تعداد میں بچوں سے مشقت لی جارہی ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہےشہر کی اہم شاہراؤں پرقائم ہوٹلوں ،جوس شاپس پر رات دیر گئے تک معصوم بچے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بچوں سے مشقت کروانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض اسمبلیوں میں قانون سازی کرنے سے ذمہ داری پوری نہیں ہوتی بچوں کو مفت تعلیم اور بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات ہونی چاہئے چائلڈلیبر کے خاتمےکے لیئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
کوئٹہ سے مزید