ایران نے جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔
ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ لارک جزیرے پر حملے کے لیے اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو استعمال کیا گیا تھا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی مزید کسی بھی فوجی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، امریکا اور اس کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے والے ممالک نتائج کے ذمے دار ہوں گے۔
ایرانی فوج کے مطابق حملے میں ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔
حملہ جزیرہ لارک پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں اور ایرانی شہریوں کی شہادت کے جواب میں کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز پر فضائی دفاعی میزائلوں سے امریکی ڈرون مار گرایا، حملے کے بعد امریکی ڈرون خلیجی سمندر میں گر گیا۔