دبئی(عبدالماجدبھٹی)انگلینڈکے خلاف شرم ناک کارکردگی اور سیریز میں شکست کے چند گھنٹے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی سرجری کردی۔ سات سینئر کھلاڑی تبدیل جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد بولنگ کوچ عمر گل اور سنیئر کھلاڑیوں سلمان علی آغا،محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجا جارہا ہے پی سی بی کا کہنا ہے کہ بدترین کارکردگی کے بعد سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے اور بیک روم اسٹاف میں ان کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے لیں گے۔امام الحق ماضی میں بھی فیک انجری کی وجہ سے تحقیقات کی زد میں رہے ہیں ان پر تحقیقات کے بعد پابندی اور بھاری جرمانےکا امکان ہےپاکستانی ٹیسٹ کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمرگل کو بھی ذمے داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔فوری طور پر تیسرے ٹیسٹ میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور بولنگ کوچ ایشلے فوفکے کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمے داریاں دے دی گئیں ہیں۔سرفراز احمد اور عمر گل ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔انگلینڈ سے وطن واپسی پر دونوں کا ذمے داریوں سے مستقل فارغ کردیا جائے گا۔ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ کہ لارڈز ٹیسٹ کے اختتام کے بعد سات کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ ان کی جگہ کل سات نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں پانچ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا دو نئے اور دو ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔متبادل کے طور پر اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بیٹرز صائم ایوب اور عبداللہ فضل بالترتیب آٹھ اور دو ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر عرفات منہاس پاکستان کی جانب سے تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔باقی چار کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بیٹر اور قائدِ اعظم ٹرافی 26-2025 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ، اور دائیں ہاتھ کے پیس بولنگ آل راؤنڈرز محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ شامل ہیں یہ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی 198رنز کی شکست کے بعد لندن میں چیئرمین محسن نقوی نے ہنگامی میٹنگ میں اہم پالیسی فیصلے کئے۔