• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا گارنٹی ہے کہ نئے لڑکے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیں گے

دبئی(عبدالماجدبھٹی)انگلش کنڈیشن اور پچوں کو دنیا کی مشکل تر ین کنڈیش قرار دیا جاتا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اچانک ٹیم کو یکسر تبدیل کردیاتیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی مختلف ٹیم میدان میں اترے گی۔لیکن اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ نئے لڑکے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیں گے۔دنیائے کرکٹ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ دو میچ ہارنے کے بعد آدہی ٹیم تبدیل کردی گئی ،ایسی سرجری اور ایسا پوسٹ مارٹم کہ سب حیران ہیں۔ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کا ملبہ سات کھلاڑیوں پر ڈالا،حیران کن طور پر سات میں سے ایک کھلاڑی سلمان علی آغا پہلے ٹیسٹ میں کپتان تھے دوسرے ٹیسٹ میں بارہویں کھلاڑی اور تیسرے ٹیم سے قبل انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔سرفراز احمد پاکستان کے وہ کپتان تھے جنہوں نے پاکستان کو انڈر19ورلڈ کپ ،آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جتوائی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا ٹائیٹل جتوایا۔انہیں دھوم دھام سے ہیڈ کوچ بنا یا لیکن چھ ٹیسٹ کے بعد ان کو بولنگ کوچ عمر گل کے ساتھ فارغ کردیا گیا جبکہ انگلینڈ پہنچنے سے قبل بیٹنگ کوچ اسد شفیق کو بھی ذمے داریوں سے فارغ کیا گیا۔سرفراز احمد کو شائد خود بھی یقین نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کس نے ہاتھ کردیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی کئی اقساط دیکھنے میں آئی ہیں لیکن ایک ڈیڈ ربر کے لیے ٹیسٹ سیریز کے درمیان اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی مثال نہیں ملتی۔صرف گزشتہ ماہ ہی عامر جمال کو کیریبین اور برطانیہ کے ٹیسٹ دوروں کے لیے اسکواڈ میں واپس بلایا گیا تھا، جبکہ علی عثمان اور وایس ظفر کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ جمال اور ظفر کو صرف ٹاروبا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کھلایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید