• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا خریدنے، بیرونِ ملک سفر، شادیوں سے گریز کریں، مودی کی دوبارہ اپیل

کراچی (رفیق مانگٹ) نریندر مودی نے ایک بار پھر بھارتی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سونا خریدنے، بیرونِ ملک سفر اور بیرونِ ملک شادیوں سے گریز کریں، تاکہ ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ اپیل انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بشکیک سے جاری ویڈیو پیغام میں کی۔ بھارتی وزیراعظم کی یہ ہدایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارت کو بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، سونے کی درآمدات میں غیر معمولی اضافے اور عالمی سطح پر توانائی کے غیر یقینی حالات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ اپریل تا جولائی کے دوران سونے کی درآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے قیمتی زرمبادلہ تیزی سے بیرونِ ملک منتقل ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید