راولپنڈی ، اسلام آباد ( ساجد چوہدری ، راحت منیر ،حافظ وسیم اختر،آصف علی شاہ ، رانا غلام قادر، ایوب ناصر ) راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک، فوج طلب کر لی گئی ،موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم، لئی نالہ میں پانی کی سطح 29فٹ تک بلند،نشیبی علاقے زیرآب ، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ، لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا ۔