کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور پیٹرول پمپ کے قریب گھر کے اندر کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی بچے کی شناخت 6 سالہ حسنین کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کھیلتے ہوئے اتفاقیہ طور پر گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔