• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، 16 لاکھ ایکڑ کچے کی زمین کے جامع سروے کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کوصوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں بلدیاتی حکومت میں اصلاحات ‘ صوبے بھر میں تقریباً 16 لاکھ 10 ہزار ایکڑ کچے کے علاقے کا 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے جامع سروے اور ڈیجیٹل نقشہ سازی، چھوٹے گندم کاشتکاروں کے لیے امدادی پیکیج‘برقی گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2028 تک توسیع اور گندم کے ذخائر، سرکاری و نجی شراکت داری اور ڈیجیٹل طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کے پیکیج پر غور کیا۔مجوزہ ترامیم میں کونسل کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع کرنا‘انتخابات میں تاخیر کی صورت میں سبکدوش میئر یا چیئرمین کو بطور ایڈمنسٹریٹر کام جاری رکھنے کی اجازت دینا، یونین کونسل اور یونین کمیٹی کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے دو تہائی اکثریت کی شرط عائد کرنا اور ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کو کنوینر کا کردار سونپنا شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید