• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا اجلاس، کھاد کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تیاری

لاہور (آصف محمود بٹ) قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کا اجلاس ۔ کھاد کی اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تیاری۔ کھاد کی ہر کھیپ کی پیداوار، درآمد، ترسیل اور کسان تک رسائی ڈیجیٹل ریکارڈ میں لانے کا منصوبہ، صوبائی محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت۔ ناقص ڈیلر ڈیٹا کی فراہمی پر انفرادی رجسٹریشن لازم ، محکمہ زراعت، انتظامیہ ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ۔ قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) نے کھاد کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ایف ٹی ٹی ایس) پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیٹا کی تکمیل، تصدیق اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ڈیجیٹل نظاموں کے باہمی انضمام سے متعلق متعدد اہم امور کی نشاندہی کردی۔

اہم خبریں سے مزید