شارجہ (سبط عارف )شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی مالی ضروریات اور مہنگائی کے پیش نظر کم از کم آمدن کا معیار بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار درہم مقرر کردی ہے۔ اعلان کے مطابق 17 ہزار 776 سرکاری ملازمین کی آمدن میں اضافہ ہوگا جبکہ ہزاروں خاندانوں اور ریٹائرڈ شہریوں کیلئے مالی معاونت بھی بڑھائی جائے گی۔شیخ سلطان نے اماراتی شہریوں کو غیر ضروری قرضوں سے بچنے کی بھی ترغیب دی۔