• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کی متحرک ٹیموں نے اسلام آباد میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرلیا

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی متحرک ٹیموں نے ہفتہ کے رو زبارش میںپیشہ ورانہ مہارت، محنت اور جذبۂ خدمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آ باد میں نکاسی آب کا عمل مکمل کرلیا۔سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیمیں بارش کے دوران اور بارش رکنے کے بعد بھی مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، سڑکوں، بازاروں، نالوں، ڈرینز اور دیگر عوامی مقامات سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ نامساعد موسمی حالات اور مسلسل بارش کے باوجود سینیٹیشن ورکرز نے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور عزم کے ساتھ ادا کیں۔ مختلف مقامات پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی، ڈرینج پوائنٹس اور گرِیٹنگز کی صفائی، نالوں اور نکاسی آب کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور پانی کے روانی سے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں۔اہم شاہراہوں، مارکیٹوں اور شہری آبادیوں میں بھی خصوصی نگرانی جاری رکھی گئی تاکہ بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، سڑکیں قابلِ استعمال رہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
اسلام آباد سے مزید