راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں بڑھ گئیں،پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پیٹرول پمپ سےگن پوائنٹ پر 32 لاکھ روپے لوٹ سمیت دیگر ڈکیتیوں میں نقدی،موبائل فونز،و قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 7موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقے ٹیپو روڈ پر پیڑول پمپ سے گن پوائنٹ پر 32 لاکھ روپے اور گارڈ کی بندوق ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ اورتھانہ رتہ امرال کے علاقہ سکیم 7 سے قیمتی اشیاء سمیت نقدی چھین لی گئی۔کیرج فیکٹری روڈ،خیابان سرسید ،کمیٹی چوک میں ،امرپورہ ،ڈھوک بابوعرفان، آدم جی روڈ ،کچا سٹاپ ،ڈھوک کلہور ،گلزار قائد ،فیصل کالونی اورڈھوک قائم خان میں عرفان کے علاقوں میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء موبائل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔