اسلام آباد( رانا غلام قادر)بین الوزارتی کمیٹی نے نئی 5سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا تاہم وزیر اعظم نے پالیسی کو منظور کرنے کی بجائے اس پر پرمشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں آٹوپالیسی کی منظوری نہ دی جاسکی،وزیر اعظم نےنئی آٹو پالیسی کے مسودے کو مزید بہتر کرنےکی ہدایت کردی، وزیراعظم کی منظوری کےبعد پالیسی پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائیگا، آٹو پالیسی کی مدت 30 جون 2026 کو ختم ہوگئی تھی ۔