کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، جن میں سمندر میں ڈوبنے، کئی روز پرانی لاش ملنے اور کام کے دوران چھت سے گرنے کے واقعات شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق ہاکس بے کینپ پوائنٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 23 سالہ اسد ولد فیصل زمان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ایدھی بحری خدمات کے رضاکاروں نے لاش سمندر سے نکال لی، لیاری کے علاقے بہار کالونی ندی سے 30 سے 35 سال کے شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی جسے ایدھی زضاکاروں نے نکالا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،دریں اثنا گھگر پھاٹک کے قریب ویئر ہاؤس میں کام کے دوران چھت سے گرنے کے نتیجے میں 30 سالہ مزدور خاور حسین ولد لیاقت علی جاں بحق ہوگیا۔