• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، بھتہ نہ دینے پر شراب کی دکان پر فائرنگ، سیکورٹی گارڈ ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے شراب کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ ہلاک اور 2 راہگیر شہری زخمی ہوگئے پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول حامد علی کو شناخت کر کے قتل کیا گیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیا جارہاہے تاہم مزیدتحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون تھانہ کی حدود کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب شراب کی دکان پر ہفتہ کو 2موٹر سائیکلوں سوار 4مسلح ملزمان نے رائفل اور پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30سالہ حامد علی جاں بحق اور 30سالہ زبیر اور 38سالہ محمد کاشف شدید زخمی ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اورجاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے،کراچی پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایاکہ مقتول حامد علی شناخت کر کے قتل کیا گیا ،واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید