• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ اسپتال میں اجتماعی قبر سے 180 میتیں برآمد، بمباری میں مزید درجنوں شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کے شہر خان یونس سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا کے بعد نصیر اسپتال کے احاطے سے اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے ، فلسطینی محکمہ شہری دفاع کے مطابق اجتماعی قبر سے 180میتیں برآمد کرلی گئی ہیں ، غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کے دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 34ہزار 97ہوگئی ہے، رفح پر پے در پے فضائی حملوں میں 18بچوں سمیت 22افراد شہید ہوگئے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے والے اسرائیلی فوجی یونٹ ’نیتزہ یہودا بٹالین‘‘ پر پابندی کی کسی بھی امریکی کوشش کے خلاف مزاحمت کریں گے ، امریکا نے اسرائیلی فوج کے اس یونٹ پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو مزید نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ وزارت صحت نے ان کی شناخت 19 سالہ محمد جبرین اور 18 سالہ موسیٰ جبرین کے طور پر ہوئی ہے ۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ دو "حملہ آور " بیت عینون جنکشن پر پہنچے اور ایک نے اسرائیلی فوجیوں کو چاقو مارنے کی کوشش کی جبکہ دوسرے نے یونٹ پر فائرنگ کی۔ فلسطینی وفا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے دونوں نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد طبی عملے کو ان تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی اور دونوں زخمی دم توڑ گئے۔
اہم خبریں سے مزید