کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، فنانس سیکرٹری ملک محمد حسن محمد حسنی، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کی جانب سے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ کی گیس بند کرنا غیر ذمہ دارانہ، افسوسناک اور عوام دشمن اقدام ہےجس کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں، ان کے لواحقین اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہےانہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اسپتال صوبے کا ایک اہم طبی ادارہ ہے جہاں روزانہ سیکڑوں مریض علاج و معالجہ کی غرض سے آتے ہیںگیس کی بندش کے باعث اسپتال کے معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرِ توانائی، وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی گیس جلد بحال کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن شدید احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔