کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد سیکریٹری صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حسیب جمالی نائب صدر سندھ ممبر پاکستان بار کونسل بیرسٹر صلاح الدین نائب صدر پنجاب رابعہ باجوہ نائب صدر خیبر پختونخواہ ممبر بار کونسل علی زمان نائب صدر بلوچستان غنی خلجی اور راحب خان بلیدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کا لا نگ مارچ ملک کے اندر جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی آزاد عدلیہ آزاد پارلیمنٹ ملک میں جاری سیاسی معاشی بحران امن وامان کے بگڑتی ہوئی صورتحال سیاسی قائدین و کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں انسانی حقوق کے پامالیوں مہنگائی لاقانونیت اقرباء پروری کرپشن لوٹ کھسوٹ کے خلاف تاریخی جدوجہد ہوگی۔