• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حراست میں لیے گئے غلام حیدر کو عدالت میں پیش کیا جائے، اہلخانہ

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے حراست میں لیے گئے غلام حیدر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ اگر کوئی جرم کیا ہے تو حقائق سامنے لائے جائیں7 ماہ گزرنے کے باوجود اس کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جارہیں ۔یہ بات اس کے اہلخانہ نے منگل کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں چیئرمین نصر اللہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی غلام حیدر کرد کو 12 مارچ کو مشرقی بائی پاس گلی نمبر 19 کلی پرکانی سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔جس کے بعد غلام حیدر کے بارے میں آج تک ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی والدہ، بہن، بھائی اور دیگر اہلِ خانہ شدید ذہنی کرب، اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ ایک ماں اور خاندان کے لیے یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے کہ انہیں اپنے پیارے کی موجودگی اور سلامتی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غلام حیدر کرد کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کیا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظرِ عام پر لاکر قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ انہیں صفائی اور قانونی دفاع کا مکمل حق دیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید