• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگچر:ایس ایچ او اور محافظ گاڑی سمیت اغوا، چند گھنٹوں بعد بازیاب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) منگچر میں مسلح افراد نے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور ان کے محافظ سلمان کو نجی گاڑی سمیت اغوا کرلیا، تاہم دونوں شام کو بخیریت گھر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور گن مین سلمان نجی گاڑی میں حالق آباد تھانے سے گشت کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے انہیں گاڑی سمیت اغوا کرلیا تاہم شام کو ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور محافظ سلمان بخیریت گھر پہنچ گئے۔ 
کوئٹہ سے مزید