کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے سنیچرز سمیت چھ ملزمان گرفتارکرلیے پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ ہنہ کے عملے نے سنیچرز محمد نسیم کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ خروٹ آباد کے عملے نے نصر اللہ کے قبضے سے 10 کلو چرس برآمد کرکے اسےحراست میں لے لیادریں اثنا صدر پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے عبدالرازق اور زیب کو گرفتار کرکے اسلحہ اورموٹرسائیکل قبضے میں لے لی تھانہ نیو کچلاک کے ایس ایچ او عبدالحئی گرانی نے نامزد ملزمان عبدالصمد اور غلام دستگیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔