• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کو منظر عام پر لایا جائے، حفیضہ قادر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ کی رہائشی حفیضہ قادر نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل میرے والد قادر بخش کو خضدار کے علاقے سے سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جس کے بعد تاحال ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید تشویش لاحق ہے انہیں منظر عام پر لایا اور عدالت میں پیش کیا جائے یہ بات انہوں نے بدھ کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں نصراللہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ سے مزید