کوئٹہ (آن لائن) بروری کے علاقے میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے 5سالہ بچہ یاسر جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروری میں تیز رفتار ٹینکر نے 5 سالہ یاسر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی ۔