• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنڈ کے الیکشن میں اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات میں اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ 

محمد عثمان اور میاں طاہر ایمنڈ کے نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال جوائنٹ سیکریٹریز اور شہاب محمود فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ 

دریں اثنا ایمنڈ کی جنرل کونسل نے پاکستان میں آزادی صحافت کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر اظہار تشویش کیا۔ 

ایمنڈ نے آزادی صحافت کو محدود اور حکومتی اختیارات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

ایمنڈ کے جنرل کونسل نے پیکا کے بےجا استعمال اور این سی سی آئی اے کی کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید