• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس پر لائیک بٹن دبا کر تخلیق کاروں کو 1 ڈالر ٹپ دینے کا نیا فیچر متعارف

---فوٹوز بشکریہ دی نیوز انٹرنیشنل
---فوٹوز بشکریہ دی نیوز انٹرنیشنل 

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین لائیک بٹن کو کچھ دیر دبائے رکھ کر مواد تخلیق کرنے والوں کو براہ راست 1 ڈالر بطور ٹپ بھیج سکیں گے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ سہولت ایکس کی مالیاتی سروس ایکس منی کے ذریعے فراہم کی جائے گی جس کا مقصد صارفین کو کسی بیرونی ادائیگی کے نظام پر جانے کے بغیر تخلیق کاروں کی مالی مدد کرنے کا آسان موقع دینا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ایکس کو سماجی رابطوں اور مالیاتی خدمات پر مشتمل ایک جامع پلیٹ فارم بنانے کی ایلون مسک کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے فیچر متعارف کروانے کی حتمی تاریخ اور مختلف ممالک میں اس کی دستیابی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید