• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنا ہماری ذمے داری ہے: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

گڈاپ ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر کارپوریشن نے وسائل یا فنڈز کی کمی کا عذر پیش نہیں کیا۔

میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید