• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کے پرائیویسی قانون کیخلاف 21 میڈیا ادارے بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی متنازع شقوں کے خلاف 21 میڈیا اداروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو میڈیا گروپس کے خدشات پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شہریوں کے نجی زندگی کے حقوق اور پریس کی آزادی کے درمیان توازن قائم کرنا ہو گا۔

21 میڈیا اداروں کی نمائندگی کرنے والی ڈیجیٹل نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مودی حکومت کا نیا پرائیویسی قانون میڈیا پر پیشگی سنسرشپ مسلط کرنے اور نیوز رومز بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق قانون کی متنازع شقیں تحقیقاتی صحافت کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔

درخواست دائر کرنے والے اداروں میں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کی ملکیت والے میڈیا اداروں کے علاوہ این ڈی ٹی وی اور سی این این نیوز 18 بھی شامل ہیں۔

قانون کی متنازع شقوں پر عمل درآمد مئی 2027ء سے شروع ہونا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید