• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا ارکان پارلیمنٹ کیلئے دو ،دو حج کوٹے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد( صبا ح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لئے دو دو حج کوٹہ پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا اجلاس کی کاروائی کے دوران اراکین اپنے کوٹوں میں اضافے کے لئے حکومتی عہدیداروں سے لڑتے رہے اور اجلاس حج کوٹہ کی نذر ہوگیا ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ دو حاجیوں سے زائد کا کوٹہ دیا جائے اراکین کے کوٹہ میں اضافہ نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلی شخصیا ت و حکومتی عہدیداروں سمیت پارلیمنٹرینز کوٹے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے معاملے پر2 ستمبر کو خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔ پیر کو کو قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس چیرمین کمیٹی حافظ عبدالکریم کی زیر صدارات پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں حج انتظامات سمیت دیگر امور زیر بحث آنا تھے لیکن ارکان اسمبلی کم حج کوٹہ ملنے پر پھٹ پڑے، وزیر مملکت پیرامین الحسنات نے کہاکہ ہر قومی اسمبلی و سینیٹ کے ممبر کو دو دو حاجی بھجوانے کی منظوری دی ہے جس پر حکومتی رکن سید عمران شاہ نے کہاکہ اگر کوٹہ بڑھایاجائے تو کوئی حرج نہیں، ممبر کمیٹی بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ بعض شخصیات کو اضافی کوٹہ دیاگیا جوکہ افسوسناک ہے، پارلیمنٹرینز کے ساتھ بھی صدر، وزیراعظم اور دیگر عہدیداروں جیسا یکساں سلوک کیا جائے یا اسے ختم کردیا جائے، شاہد ہ اختر علی گویا ہوئیں کہ وزرات کو وزیر مذہبی امور کی بجائے کوئی اور چلا رہاہے، عملا وزارت بے اختیار ہے، پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی بولیں وزارت کے بارہا چکرکاٹ چکے بتایا جائے کہ وی آئی پی فلائٹ کب جائیگی، پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہاکہ حج سیزن سر پر وزیر مذہبی امور برطانیہ کی سیر کررہے ہیں ، پیر امین نے موقف اختیار کیا کہ اس سال کوئی وی آئی پی فلائٹ نہیں جارہی ، چیئرمین کمیٹی عبدالکریم نے پارلیمنٹرینز کے حج کوٹہ پر دوستمبر کو خصوصی اجلاس طلب کرنے کا حکم جاری کردیا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے ارکان اپنے حج کوٹے میں اضافے کے لئے سخت بحث ومباحثہ کرتے رہے۔وزیر مملکت مذہبی امور امین الحسنات نے بتایا کہ گزشتہ برس اراکین پارلیمینٹ کا کوئی حج کوٹہ نہیں تھا۔وزیر اعظم کی ہدایت پر رواں برس قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کو دو ،دوافراد کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ارکان کو دو سے زائد عازمین کو حج پر بھجوانے کی اجازت ہونی چاہئے ارکان کو اضافی کوٹہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔بسم اللہ خان نے کہا کہ بعض شخصیات کو اضافی حج کوٹہ دینا افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم ،وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کو یکساں حج کوٹہ ملنا چاہئے۔ آئندہ قائمہ کمیٹی کے دو ستمبر کو اجلاس میں اس معاملے پر وزارت سے جواب مانگ لیا گیا ہے چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں ایم این ایز کے حوالے سے کوٹہ کا مسئلہ زیر غور آئیگا ،پیر امین الحسنات نے کہا کہ کمیٹی ارکان کو یقین دلاتا ہوں ایک دو روز میں ممبران کے کوٹہ کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کرونگا۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ایم این ایز کے لیے حاجیوں کے لیے مختص کوٹے پر عملدرامد نہیں ہو رہا۔وزارت مذہبی امور کو بے اختیار کر دیا گیا ہے، اب سب اختیار ایک بھانجے کے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے ساتھ نہایت گھمنڈ کا رویہ اپنایا جا رہا ہے ۔ہم اس رویہ کے خلاف تحریک استحقاق بھی لائیں گے ۔ہم تو کہتے ہیں کہ بے شک ارکان پارلیمنٹ کا حج کوٹہ ختم کر دیں لیکن پھر نہ صدر کا نہ وزیر اعظم کا کوئی بندہ حج کوٹہ پر جائے لیکن حج کوٹہ کی بندر بانٹ نہ مناسب ہے ۔وزیر مذہبی امور کو جواب دینا پڑے گا کہ کون کون حج کوٹہ پر گیا ۔شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہم بار بار وزارت کے چکر لگاتے ہیں لیکن نہ وزیر ملتے ہیں ، نہ سیکریٹری بتایا جائے کہ وی وی آئی پی فلائٹ کب جائے گی ۔ وزیر مملکت مذہبی امور نے بتایا کہ اس سال کوئی وی ائی پی فلائٹ حج پر نہیں جا رہی۔علی محمد خان رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور برطانیہ گئے ہوئے ہیں جبکہ حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ مکمل ہونے والا ہے۔اجلاس میں نہ وزارت مزہبی امور کے سیکرٹری آئے اور نہ جوائینٹ سیکرٹری ہے ۔حج قریب ہے مگرکمیٹی کے ایجنڈے پر حج کے معاملات شامل ہی نہیں۔وزارت مذہبی امور قائمہ کمیٹی سے سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے۔حج کے معاملات پر حج سے قبل ایک اور اجلاس بلایا جائے ۔
تازہ ترین