بھارتی اداکارہ آدیتی راؤ نے کہا ہے کہ انہیں رومانوی فلمیں کرنا پسند ہیں، لیکن وہ حقیقی زندگی میں ایسا ڈرامہ نہیں چاہتیں۔
ادیتی راؤ فلم کے ہدیتکار عارف علی نے ایک انٹرویو کے دوران سیریز کے غیر روایتی پہلوؤں، محبت کی پیچیدگیوں اور امتیاز علی کے تخلیقی انداز پر کھل کر گفتگو کی۔
ادیتی نے کہا کہ انہیں رومانوی کہانیاں پسند ہیں اور انہوں نے ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم سنیما میں کئی رومانوی پراجیکٹس کیے، تاہم ان کے کردار اکثر ہنگاموں اور ڈرامے کا شکار رہتے ہیں۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ کیمرے کے سامنے ہر طرح کے ڈرامے کے لیے تیار ہیں، لیکن حقیقی زندگی میں ایسا کوئی ڈراما نہیں چاہتیں۔
انہوں نے اویناش تیواری اور ارجن رامپال کو بہترین ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیمرے کے سامنے اداکار کو اندرونی طور پر کھلنا پڑتا ہے، اور معاون ٹیم ساتھ ہو تو یہ عمل آسان ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر ہدایت کار عارف علی نے کہا کہ کہانی کا آغاز طلاق سے کرنا مشکل نہیں بلکہ دلچسپ تھا، کیونکہ عام طور پر کہانیاں شادی یا رضامندی پر ختم ہو جاتی ہیں، جبکہ یہاں محبت ملنے کے بعد کے مراحل اور رشتوں کے پیچیدہ پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔
ادیتی نے بھی کہا کہ ہر رشتے کا آغاز اور سفر مختلف ہوتا ہے اور محبت اکثر خود شناسی سے شروع ہوتی ہے۔