امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرعسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جبکہ ،بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقیقت سے بہت دور ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں4 ہزار سے زیادہ دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سرد جنگ کےزمانے کی پراکسیز کےخلاف بھی جنگ لڑ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ2 پڑوسی ایٹمی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں شدت نہیں چاہتے۔
پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے، مناسب طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سارک چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔