• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کو انگریزی اور پنجابی دونوں برابر سکھانا، اکشے کی کترینہ اور وکی سے فرمائش

بالی ووڈ سینئر اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف کے درمیان بہت قریبی رشتہ ہے اور جیسے ہی کترینہ نے اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری سنائی، اکشے نے والدین بننے والے جوڑے کے لیے خوبصورت پیغام دیا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر کترینہ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ایک مزاحیہ فرمائش بھی کر دی۔

اکشے نے کترینہ کی پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا: ’’کترینہ اور وکی، میں تم دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ تم بہترین والدین بنو گے۔ بس بچے کو انگریزی اور پنجابی دونوں برابر سکھانا، ڈھیروں محبت اور دعائیں۔‘‘

کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد کترینہ اور وکی کوشل نے آخر کار انسٹاگرام پر اپنے پہلے بچے کی امید کا اعلان کر دیا۔ جوڑی نے ایک مشترکہ پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہماری زندگی کے سب سے خوبصورت باب کی شروعات کی جانب، دل خوشی اور شکرگزاری سے لبریز ہے۔‘‘

انہوں نے ایک پولرائیڈ تصویر بھی شیئر کی، جس میں کترینہ کو وکی محبت بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ مشہور شخصیات جیسے سدھانت چترویدی، آیوشمان کھرانہ، ریا کپور، زویا اختر، کرینہ کپور، پرینیتی چوپڑا، نہا دھوپیا، سنی کوشل اور دیگر کئی اداکاروں نے جوڑے کو دلی مبارکباد دی۔

جب سے اس جوڑے نے 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی، مداح تب سے اس نئے باب کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس سال کے آغاز میں حمل سے متعلق افواہیں سامنے آئی تھیں، لیکن جوڑے نے خاموشی اختیار کیے رکھی، تاہم اب خود اعلان کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید