• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہمت خاتون کے حصول انصاف کی کہانی ’کیس نمبر 9‘

باہمت خاتون کے انصاف کے حصول کی کہانی ’کیس نمبر 9‘جیو انٹرٹینمنٹ پر کل نشر کیا جائے گا۔

عورت کے ریپ، عدالت میں شنوائی، وکلاء کی بحث، اثر و رسوخ اور دباؤ، سوشل میڈیا میڈیا پر لڑائی ’کیس نمبر 9‘ کی کہانی معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے تحریر کی ہے۔

لوگ کیا کہیں گے؟ اور اس جیسے دیگر جملوں کی وجہ سے ہزاروں خواتین خاموش ہوجاتی ہیں، جرم پنپتا ہے اور عورت انصاف سے محروم ہوجاتی ہے، جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرنیٹمنٹ کی پیشکش کی پہلی قسط کل شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔

ایک ایسا جرم جو روزانہ ہوتا ہے مگر ایک ایسا کیس جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہدایت کار سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بنی ڈراما سیریل کیس نمبر نائن ہر بدھ اور جمعرات کو نشر کیا جائے گا۔

ایک منفرد اور معرکۃ الآراء ڈرامہ سیریل ’کیس نمبر نائن‘ ناظرین کیلئے ایک متاثر کن کہانی لے کر آ رہا ہے، جس میں ایک باہمت اور نڈر لڑکی ’سحر‘ کے کردار کو بہت ہی منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔

یہ کردار معاشرتی بندشوں کو چیلنج کرتے ہوئے دوسروں کے لیے ہمت اور مزاحمت کی علامت بن جاتا ہے، ڈرامے میں سحرکا کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ صبا قمر ہیں، جنہیں ایک خود اعتماد اور باصلاحیت لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

ایک اور اہم کردار کامران ہے جو صف اول کے اداکار فیصل قریشی نے انجام دیا ہے، سحر طاقتور اور انا پرست بزنس مین کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔

کامران اپنی انا کے زور پر سحر کو جھکانے کی کوشش کرتا ہے، ڈرامے کی کہانی سحر کے حوصلے، جدوجہد اور مزاحمت کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ آیا سحر، کامران کی سازشوں کا شکار ہوگی یا پھر اپنے حوصلے اور صلاحیت کے بل بوتے پر سرخرو ہوگی۔

ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں جبکہ ہدایت کار سید وجاہت حسین ہیں، کاسٹ میں صباء قمر، فیصل قریشی، جنید خان، رشنا خان، آمنہ شیخ، شہناواز زیدی، حنا بیات، گوہر رشید، علی رحمان خان، نورالحسن، نوین وقار، زہرہ امیر، مزنا وقاص، کامران جیلانی، فائزہ گیلانی، عذرا محی الدین اور دیگر شامل ہیں۔

عورت کے ساتھ زیادتی عدالت میں شنوائی، وکلاء کی بحث، اثر و رسوخ، دباؤ اور انصاف کے حصول تک کی کہانی ’کیس نمبر نائن‘ کا بنیادی خیال ہے، ایسے کیسز میں ثبوت نہ ہونے پر نہیں بلکہ ہمت نہ ہونے پر شکست ہوتی ہے۔

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کی آج کے دور میں شدید ضرورت ہے، وہ چاہتے تھے کہ ایسے پروجیکٹ کا حصہ بنیں، جو نئی تاریخ بنادے اور لوگوں کیلئے ہمیشہ یادگار بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب اُن کے پاس کیس نمبر نائن کا اسکرپٹ آیا تو انہوں نے اپنی ڈیٹس آگے کروائیں تاکہ اس ڈرامے کے ساتھ انصاف کرسکیں۔

صبا قمر نے کہا کہ وہ کبھی اسکرپٹ پڑھے بغیر ہاں نہیں کرتیں، جب انہوں نے کیس نمبر نائن کا اسکرپٹ پڑھا تو انہیں لگا کہ کسی سینئر رائٹر نے یہ ڈرامہ لکھا ہے، انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یہ شاہ زیب خانزادہ کا پہلا ڈرامہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید