بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ہیومن رائٹس ناصر تنویر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سرورآباد کالونی لبانہ چوک کے قریب شہری آبادی میں ایک غیرقانونی بھٹہ بااثر افراد نے بنا لیاہے، جو آلودگی پھیلارہاہے، اورجس کی وجہ سے وہاں کی رہائشی آبادی کے مکین سانس کی بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں۔انہوں نے ڈی سی اوبہاولپور سے اس غیرقانونی بھٹے کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے۔