• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواہ :رواں سال 262 دہشت گرد گرفتار

262 Terrorist Arrested This Year From Kpk
محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ نے رواں سال ڈھائی سو سے زائد دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے، جن کے قبضے سے 5سو کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد ہوا۔ 5 دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایاگیا ہے۔

جیونیوزکو ملنے والی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 262 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضے سے504 کلو گرام بارودی مواد، 9 خودکش جیکٹس، 96 دستی بم، 20 کھلونا بم اور دیگر دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔ 157 دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

گرفتار دہشتگردوں میں 98 کالعدم تحریک طالبان، 9 کالعدم لشکر اسلام اور 5 داعش کے دہشت گرد ہیں۔ 27 دہشت گردوں کے سر کی قیمت 20٫8 ملین روپے مقرر تھی۔

رپورٹ کے مطابق 35 دہشت گرد مختلف مقابلوں میں مارے گئے۔ 18 دہشت گردوں کا انسداد دہشت گردی عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔ دہشت گردوں سے 14 بوگس شناختی کارڈزاور لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

رواں سال 17 ٹارگٹ کلرز،17 بھتہ خوراور 11 اغواء کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایاگیا۔
تازہ ترین