• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مخلوط نظام تعلیم کا مقصد طلبہ کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو کر اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں مگر دور حاضر میں اس نظام تعلیم نے ہماری معاشرتی اقدار کو بہت حد تک مجروح کیا ہے۔ بچے والدین کو ’’قدامت پرست اور اولڈ فیشن‘‘ سمجھنے لگے ہیں اور اسی باعث ان کی نافرمانی سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ ہمارے یہاں پر مخلوط نظام تعلیم کا مطلب ایک بے مہار آزادی بنا دیا گیا ہے۔ یہ بچوں کو خود اعتمادی دینے کی بجائے ان میں باغیانہ نظریات کی آبیاری کر رہا ہے جس سے وہ اپنی مذہبی اور سماجی حدود سے ماورا نظر آتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا۔ میری گزارش ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے جن سے مخلوط تعلیمی نظام کے حقیقی ثمرات حاصل کئے جا سکیں اور ہماری مذہبی و معاشرتی اقداروں پر بھی کوئی آنچ نہ آئے۔
(دعا انعام)
duaainam@yahoo.com
تازہ ترین