• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروٹوکول آفیسرچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ عباس گردیزی سپرد خاک،جسٹس مظہرعالم میانخیل سمیت تمام ججز کی جنازہ میں شرکت

پشاور(نیوزرپورٹر) موٹروے پر  حادثے میں جاں بحق ہونے والے پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے پروٹوکول آفیسر عباس گردیزی ٗ ان کے برادرنسبتی اورڈرائیوربہرام کو سپردخاک کردیاگیا۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل ٗ ہائی کورٹ کے دیگرجج صاحبان ٗ ماتحت عدلیہ کے افسروں ٗ ایڈووکیٹ جنرل اوراٹارنی جنرل آفس کے لاء افسروں ٗوکلاء کی کثیرتعداد اورمختلف مکاتب فکرکے افرادنے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے پروٹوکول  آفیسر عباس گردیزی پیر کی شام اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر رشکئی کے  مقام پر کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کے ساتھ اس موقع پر ان کے برادر نسبتی شہریار اور ڈرائیور بہرام خان بھی موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے،گزشتہ روز پروٹوکول آفیسر عباس گردیزی اوران کے برادر نسبتی شہریار کا نماز جنازہ تاج آباد بورڈ پشاور میں جبکہ ڈرائیور بہرام خان کی نمازہ جنازہ کوہاٹ میں ادا کی گئی جنھیں بعدازاں اپنے آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیاگیا،جبکہ جنازہ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہرعالم میانخیل سمیت پشاور ہائی کورٹ کے تمام ججز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین