• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج دہشتگردی کی آخری نشانی گورنر ہاؤس سے ختم ہوگئی،نہال ہاشمی

Symbol Of Terrorism Ends From Governor House Nehal Hashmi
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی آخری نشانی آج گورنرہاؤس سے ختم ہوگئی۔14 سال پہلے بانی ایم کیوایم نے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنرہاؤس بھیجا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ کا نمائندہ آج گورنرہاؤس پہنچ گیا ہے اور آج دہشتگردی کے دورکا خاتمہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے گورنرکی تقرری سے صوبے کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی، سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے،جس دہشت گرد تنظیم نے گورنرہاؤس میں ڈالا تھا اس کا دورختم ہوگیا اور اس کا ذمہ داروہ آمرتھا جو نوسال تک آمررہا۔آمرکے دورمیں دہشت گردی نے شہرمیں فروغ پایا،قتل ،ٹارگٹ کلنگ عام ہوئی تھی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کراچی کے لیے بڑی بنیادی تبدیلی لے کرآئے،انہوں نے 3سال پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا، دہشت گردوں کو شہراورادارے چھوڑنے پرمجبورکیا،وزیراعظم نے گورنرہاؤس میں اس شخص کو فائز کیا ہے جو انصاف کے عہدے پرفائز رہا۔

ایک سوال کے جواب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ این آراونوازشریف نے نہیں کیا،این آراوکرنے والوں سے پوچھیں انہوں نے کیوں کیا؟
تازہ ترین