• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Mountains Day To Be Marked Today On 11 Th December
اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد پہاڑی سلسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے بچانا اور پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا آغازاس وقت ہوا جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے 2002 کو پہاڑوں کا سال قرار دیا تھا۔

اس قرارداد میں دنیا بھرمیں پہاڑیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق سیاحت، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین