لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
اہم ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔