سرگودھا(نامہ نگار) وزیر قانون و پارلیمانی امورپنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت کیبنٹ سب کمیٹی آن لاء اینڈ آرڈرکی ایک ویڈیو لنک میٹنگ کمشنر آفس سرگودھا میں منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں ہوم سیکر ٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب عارف نواز خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رانا محمد طاہر،آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید، ڈی سی او سرگودھا افضال دانش ، انٹیلی جنس بیورو اور سپیشل برانچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں آر پی اوذوالفقار حمید نے کیبنٹ سب کمیٹی کو کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران سرگودھا سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ ریجن ہذا میں کل135چرچ ہائے موجود ہیںجن میں سے 4اے کیٹگری،9بی کیٹگری اور122سی کیٹگری میں شامل ہیں۔ان تمام چرچ ہائے پر پولیس افسران و ملازمان کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جب کہ اس کے ساتھ پنجاب کنسٹیبلری کی ریزرو بھی ڈیوٹی دیں گی۔تمام ضروری ٹیکنیکل آلات بھی فراہم کر دیے گے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ5موبائل وین کیم بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔