• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجمعیت سوشل میڈیا کا مختلف اضلاع میں تربیتی سیمینار زکا شیڈول جاری

 کوئٹہ(پ ر) الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کے مرکزی چیئرمین عزیزاحمدسارنگزئی نے مختلف اضلاع میں میڈیا تربیتی سیمینارزکے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق 18دسمبرکوصبح گیارہ بجے پشین ،22 دسمبرکونصیرآباد،سبی ڈویژن،25دسمبرکوضلع قلعہ سیف اللہ،31کوضلع موسیٰ خیل میں میڈیاتربیتی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔جس میں سوشل میڈیاکی اہمیت، ضرورت اورضابطہ اخلاق جیسے امورپرتربیت دی جائے گی،بیان کے مطابق آج اتوارکوپشین میں میڈیاتربیتی سیمینارسے عزیزاحمدسارنگزئی،صاحبزادہ کمال الدین،مطیع اللہ آغا،جانان آغا،عبدالواسع سحر،صالح محمد،حبیب اللہ فرہاد،فضل الرحمان رحمانی ودیگرخطاب کریں گے،درایں اثناء صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ کمال الدین اورصوبائی ترجمان سیدجانان آغانے الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کے رہنماوٴں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پشین میں میڈیاتربیتی سیمینارکاانعقادکیاجس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے ضلع پشین کی تمام تحصیلوں کے سوشل میڈیاورکروں کوہدایت کی کہ وہ آج ہونے والے سیمینارمیں بھرپورشرکت کریں ۔
تازہ ترین