• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظہر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے ترقی پانے والے چیف جسٹس ،مسٹر جسٹس مظہر عالم خان میاںخیل نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اپنے نئے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ،ان سے یہ حلف جمعہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں منعقدہ ایک سادہ و پروقار تقریب میں لیا ،تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ، سینئر وکلاء و لاء افسران ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے افسران ، اور سپریم کورٹ کے عملہ نے شرکت کی ،یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے جج ، جسٹس اقبال حمید الرحمن کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاںخیل کوسنیارٹی کی بنیاد پر سپریم کورٹ کا جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری پارلیمانی کمیٹی کے توسط سے صدر پاکستان کو بھجوائی تھی۔
تازہ ترین