ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ) معروف سیاسی و سماجی راہنماؤں سردار اکبر ملکانی ، فاروق خان وڈانی ، سید ارشاد شاہ ، یسین خان لعلوانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 244کے ممبر صوبائی اسمبلی کے امیدوار حنیف خان پتافی کی سماجی خدمات کا نہ صرف سرکاری سطح پر اعتراف کیا گیا ہے بلکہ ڈیرہ غازی خان کے شہری بھی ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد انھیں عوام کی طرف سے جس قدر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اس پر ان کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ حنیف خان پتافی نے بھرپور طریقہ سے اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔