• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے مزید 2 سینئر فوجی افسر برطرف کر دیے، اعلیٰ قیادت میں ہلچل

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی آرمی چیف کو ہٹانے کے بعد مزید 2 سینئر فوجی اہکاروں، ڈیوڈ ایم ہوڈن اور ولیم گرین جونیئر کو بھی برطرف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سینئر فوجی اہکاروں، ڈیوڈ ایم ہوڈن اور ولیم گرین جونیئر کو برطرف کرنے کے بعد امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی واضح ہو گئی ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا، حالانکہ یہ عہدہ عموماً 4 سالہ مدت کے لیے ہوتا ہے۔

رینڈی جارج ایک کیریئر فوجی افسر تھے اور انہوں نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی، جبکہ انہیں 2023ء میں سابق صدر جو بائیڈن نے اس منصب کے لیے نامزد کیا تھا۔

جنرل ڈیوڈ ایم ہوڈن، جنہیں حال ہی میں اکتوبر میں ترقی دی گئی تھی، آرمی کے ٹرانسفارمیشن اینڈ ٹریننگ کمانڈ کی قیادت کر رہے تھے، جو جدید کاری اور عسکری حکمتِ عملی کے حوالے سے ایک اہم 4 اسٹارتصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب میجر جنرل ولیم گرین جونیئر فوج کے اعلیٰ ترین چیپلین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ برطرفیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حالیہ مہینوں کے دوران متعدد سینئر فوجی افسران کو عہدوں سے ہٹانے یا پشت پر دھکیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 26 جنرل اور ایڈمرلز کو عہدوں سے برطرف کر دیا ہے، ان اقدامات نے فوجی قیادت کے اعلیٰ ترین حلقوں میں مختلف خدشات کو جنم دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید