کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو ڈمی خواجہ آصف اور شیریں مزاری مہمان ہوں گی۔ شو کے دوران بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں شیریں سے معافی تو مانگ چکا اب بھی اِن کا غصہ نہیں اترا تو میں کیا کروں؟۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ شیخ رشید گھر بسانے کا خواب تو دیکھ نہیں سکتے نگران حکومت کیسے دیکھ رہے ہیں؟۔ پروگرام کی میزبان عائشہ جہانزیب نے سوال کیا کہ ”کیا لندن کے ثبوت پاناما کی کشتی ڈبو دیں گے؟“ جواب میں خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ جس دور کا کیس چلا رہا ہے اس وقت مریم صفدر تو تھی نہیں صرف مریم نواز تھیں۔ ایک موقع ایسا بھی آیا جب خواتین کی حمایت میں عائشہ نے خواجہ کو کھری کھری سنا دیں۔ شو کے دوران یہ بھی دکھایا جائے گا کہ ڈمی خواجہ آصف کو کس نے آنکھ ماری ؟۔حالات حاضرہ اور طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ رات11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔